اگر آپ صاف اور بے داغ جلد کے خواہش مند ہیں تو مچھلی اور سبزیوں کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔ جلد کے بارے میں کی گئی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ مچھلی اور سبزیوں میں مختلف اقسام کے غذائی
اجزا، وٹامن اے اور سی پائے جاتے ہیں جو جلد کے لیے فائدہ مند ہوتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق خوراک میں مچھلی اور سبزیوں کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیل مْہاسوں کے پیدا ہونے اور ان سے بچاوٴ میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔